وینزویلا میں شدید ترین مہنگائی، چکن کی قیمت 14 ملین.

پاکستان دنیا

وینزویلا Venezuela تین کروڑ ابادی کے ساتھ دنیا کا 33 واں گنجان اباد ملک ہے جبکہ تقریبآ دوکروڑ کے قریب لوگ دارلحکومت میں رہائش پزیر ہیں. ملک کا کوئی سرکاری مذہب نہیں لیکن ملک کی بیشتر ابادی رومن کیتھولک عسائیت کے پیروکار ہے. ملک کی قومی زبان ہسپانوی اور ملک ائینی طور پر صدراتی نظام کے تحت چل رہاہے. نیکو لس مڈورو 1999 سے ملک کا صدر ہے اور ملک کی معیشت کا 80 فیصد انحصار تیل کی برامدات پر ہے.

تیل کے بڑے برامدہ کنندہ ممالک میں شامل ہونے کے باجود یہ شمالی امریکی ملک اس وقت شدید مالی بحران اور بدترین مہنگائی کے سبب تقریبآ قحط کا شکار ہے. ملک کا دارالحکومت کراکس شہر اور کرنسی کا نام بولیور ہے لیکن یہ کرنسی اس وقت دنیا کا سب سے بدقسمت کرنسی بن چکی ہے. پاکستان میں ایک ہزار وینزویلن امریکی ڈالر کے بدلے اج کے دن اپ کو صرف 49 روپے ہی مل سکتے ہیں

ڈاچ ویلے ( ڈی ڈبلیو) کے ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت اس امریکی ملک وینزویلا میں مرغی چودہ ملین کی، ایک کلو ٹماٹر پچاس لاکھ اور ایک کلو پنیر کی قیمت پچھتر لاکھ بولیوار ہو گئی ہے۔

بی بی سی نے رپورٹ کیا ہے کہ شدید مالی بدحالی افراط زر اور مہنگائی کی وجہ سے علاقائی تنازعات بڑھنے کا خدشہ ہے اور روزانہ ہزاروں افراد قریبی ملک برازیل ہجرت کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور یہ سلسلہ مسلسل بڑھ رہاہے. برازیل ہجرت کرنے والوں کے اکثریت کا کہنا ہے انہیں اپنے ملک میں بھوک اور طبی مسائل کا سامنا تھا اسلئے وہ نامساعد حالات سے گزر کر وطن چھوڑ رہے ہیں.

اج وینزویلن حکومت نے مالی مسائل پر قابو کے لئے نئی کرنسی بولیور سوبرنو ( Bolivar Soberno ) جاری کرنے کا اعلان کیا. نئ کرنسی کا ایک بولیور سوبرنو نوٹ متروک شدہ ایک لاکھ بولیورز ( Bolivers ) کے برابر ہے. یہ خصوصی اہتمام بین القوامی مالیاتی ادارے ائی ایم ایف کے انتباہ کے بعد کیا گیا جس کے مطابق متاثرہ ملک کے کرنسی کی قیمت میں راوں سال کے دوران دس لاکھ فی صد کمی ہوچکی ہے.

صدر نیکولس میڈورو نے اج نئی کرنسی کا اعلان کرتے ہوئے قوم سے اپیل کی ہے کہ مارکیٹ میں قمیتوں کے استحکام کے لئے حکومتی انتظامیہ سے تعاون کیا جائے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے