زرسانگہ، پشتو فوک موسیقی کی ملکہ

پاکستان فن فنکار

حال ہی میں کوک سٹوڈیو ( Coke Studio Pakistan ) میں پشتو فولک گلوکارہ زرسانگہ اور پشتو جدید موسیقی کے ایک خوبصورت نام گل پانڑہ نے مل کر فولک گیت "راشہ ماما زوئے دی لیونے دے” کو جدید موسیقی کے ساتھ خماریان بینڈ نے ریکارڈ کروایا ہے جس سے اس پشتو عوامی گیت کو ایک نئی زندگی ملی ہے.
زرسانگہ پشتو فولک موسیقی میں ملکہ کی حیثیت رکتھی ہے. اپنے مخصوص سادہ مزاجی اور عاجزانہ انداز نے زرسانگہ کے شخصیت کو چارچاند لگائے ہیں. خانہ بدوشوں کی زندگی بسر کرنی والی زرسانگہ بے شمار سرکاری و غیر سرکاری اعزازت اور تعریفی اسناد کے حصول کے باوجود انتہائی کسمپرسی اور غربت کی زندگی ایک خیمے میں بسرکررہی ہے.




زرسانگہ ایک معروف پاکستانی پشتو زبان کی گلوکارہ ہیں۔ ان کی پیدائش 1946ء میں لکی مروت میں ایک غریب گھرانے میں ہوئیں دراصل انکا خاندان خانہ بدوش تھا جسکا مستقل ٹھکانہ نہیں ہوتا ہے مقامی زبان میں انکے خاندان کو "کتنڑ” کہا جاتا ہے۔1965ء میں ملا جان کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں۔

یہاں ایک بات کی وضاحت نہایت ضروری ہے کہ زرسانگہ کےساتھ اکثرمل کر گانے والے مرحوم خان تحصیل کے بارے میں عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ وہ زرسانگہ کے شوہر تھے، جبکہ درحقیقت وہ زرسانگہ کے چچازاد بھائی تھے.




ابتدائی میں زرسانگہ اکثر شادی بیاہ کی تقریبات میں گانے گایا کرتی تھیں جہاں سے ان کی شہرت ریڈیو پاکستان تک پہنچی.ریڈیو پاکستان کے پروڈیوسر رشید علی دہقان نے انہیں پہلی مرتبہ ریڈیو پر گانے کا موقع فراہم کیا اور یوں زرسانگہ کی موسیقی لوگوں میں کافی مقبول ہوئی۔ ان کی موسیقی انتہائی سادہ طرز کی ہے۔ اکثر زرسانگہ کو پشتو موسیقی کی ریشماں اور پشتو گلوکاری کی ملکہ ترنم کہا جاتا ہے۔ حکومت پاکستان نے انہیں 14 اگست 1990ء کو صدارتی تمغا برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔

زرسانگہ اب تک ہزاروں گانے گانے گا چکی ہے جو پشتو کے معیاری موسیقی کے دلدادہ خواتین وحضرات میں زبان زد عام ہے.
زما دہ خڑو جامو یارہ ، شینواری لونگینہ، سہ نرے باران دے پہ ماناکام دے اور دہ جانان دیدن لہ زمہ باران دے ، جیسے عوامی ( فولک یا فوک ) پشتو گانے زرسانگہ کے پہچان بن چکیں ہیں.

یوٹویب پر راشہ ماما زوئے دی لیونے دے دیکھنے کے لئے لنک

Zarsanga, The Queen of Pashto Folk Music has recently sung Famous Pashto Folk Song Rasha Mama Zwe De
Lewane De with Gul Panra and Khumarian Band in Coke Studio, Here is short biography of Zarsanga



جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے