Who is Arif Alvi,

عارف علوی کون ہے؟؟؟ ایک شخصیت، ایک تعارف

پاکستان

ایک شخصیت ، ایک تعارف کے سلسلے میں مختلف شخصیات کے بارے میں مختصر اور منفرد معلومات دینے کا سلسلہ جاری رہیگا.

عارف علوی

4 ستمبر کو ہونے والے صدارتی انتخاب کے بارے میں مبصرین کا تجزیہ ہے کہ تحریک انصاف کے امیدوار عارف علوی پاکستان پیپلز پارٹی کے اعتزاز حسن اور اپوزیشن اتحاد کے مولانافضل الرحمان کے مقابلے میں بہتر عددی اکثریت رکھتے ہیں اور امید ہے وہ کل صدر پاکستان بن جائے گے. عارف علوی پاکستان کے 13 ویں صدر ہونگے .یہاں ہم عارف علوی کا مختصر تعارف پیش کرتے ہیں.

پورا نام عارف الرحمان علوی ہے اور پاکستان کے سب سے بڑے شہرکراچی میں 29 جولائی 1949 کو پیداء ہوئے. یونی ورسٹی اف پنجاب سے ڈینٹسٹری میں بچلرز جبکہ یونیورسٹی اف مشی گن امریکہ میں ماسٹرز ڈگری تک اعلی تعلیم حاصل کی اور پیشہ وارانہ پس منظر کے بنیاد پر ڈینٹسٹ ( دانتوں کا ماہر ڈاکٹر) ہے.
اس شعبے میں وہ نہ صرف پاکستان بلکہ ساوتھ ایشیا کے سطح پر ایک جانا پہچانا نام رہے اور موصوف پاکستان ڈینٹل ایسوسی ایشن اور ایشیا پیسفیک ڈینٹل فیڈریشن کے مرکزی صدر بھی رہ چکے ہیں.

69 سالہ عارف الرحمان علوی کے زوجہ کا نام ثمینہ علوی جبکہ تین بیٹیوں کے نام نعیمہ علوی، مرحمہ علوی شاہ اور رادیہ علوی ہیں.

سیاسی زندگی کا آغاز:
عارف علوی پاکستان تحریک انصاف کے بانی اراکین میں سے ہیں یعنی 1996 سے جماعت سے وابستہ ہے اور پہلی بار 1997 کے انتخابات میں بطور امیدوار سندھ کے صوبائی حلقہ پی ایس PS-89 سے انتخاب لڑ کر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا. جبکہ 2002 کے قومی انتخابات میں دوسری بار بھی قسمت ازمائی کی اور نتیجہ ایک بار پھر شکست کی صورت میں ملا کیونکہ متحدہ مجلس عمل کے امیدوار کے مقابلے میں عارف علوی کو صرف 1,276 ووٹ ملے.

نئے صدر پاکستان کو پہلی انتخابی کامیابی 2013 کے سونامی میں کراچی کے حلقہ این اے 250 سے ملی اویہ موجودہ وزیراعظم عمران خان کی تحریک انصاف کو صوبہ سندھ سے ملنی والی قومی اسمبلی کی واحد کامیابی تھی.

رواں سال 2018 کے انتخاب میں موصوف حلقہ این اے 247 سے بھاری مارجن سے کامیاب ہوئے لیکن صدارتی انتخاب کے لئے یہ حلقہ چھوڑنا پڑا.

عارف علوی 1997 میں پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صوبائی صدربنے جبکہ 2001 میں وہ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر بن گئے. اس کے علاوہ 2006 سے 2013 تک اپ تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکٹری بھی رہے. عارف علوی کو 18 اگست 2018 کو پاکستان تحریک انصآف کی طرف سے صدارتی انتخاب کے لئے امیدوار نامزد کردیا گیا.

Who is Arif Alvi, Short Urdu Biography of Arif Alvi, Arif Alvi facts and Info in Urdu, Updated Pakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے