ویرات کوہلی ایشیا کرکٹ کپ سے باہر

پاکستان کھیل

انڈیا ( ویب ڈیسک):

بھارتی کرکٹ بورڈ نے بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو ایشیا کپ کے دوران ارام دینے کا فیصلہ کیا اور اس کی جگہ مذکورہ ایونٹ کے لئے کوہلی کی جگہ روہیت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ شیکھر دھون کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے.

بھارتی ٹیم چونکہ بہت زیادہ مصروف ہے اسلئے بھارتی سلیکٹر ایم ایس کے پرشاد کے مطابق ویرات کوہلی کو ارام کا موقع دیا جارہا ہے. بھارتی ٹیم کی مصروف شیڈول کی وجہ سے کپتان کوہلی انڈین پریمیئر لیگ سے اب تک مسلسل کرکٹ کھیل رہا ہے.

یاد رہے کہ ایشیا کرکٹ کپ 15 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا جس میں بھارت کے علاوہ پاکستان، بنگلادیش ، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں شریک ہونگیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے