ویاگرا اورخوشگوارلمحات میں اضافے کے دیگرادویات کے مضراثرات

پاکستان صحت

ویب ڈیسک.

جنسی قوت میں اضافے ، خوشگوار لمحات میں اضافی کے لئے ویاگرا کا استعمال اور منفی اثرات.

انسان اپنی جنسی زندگی کے حوالے سے انتہائی حساس واقع ہوا ہے اور ہونا بھی چاہیے کہ زندگی کا لطف اور انسانی زندگی کے تسلسل کا براہ راست تعلق انسان کی جنسی صحت سے ہے. جنسی طور پر مستعد اور صحت مند انسان نہ صرف نفسیاتی طور مطمیئن ہوتا ہے بلکہ جسمانی طور پر بھی مستعد رہتا ہے. لیکن بعض اوقات کسی نہ کسی وجہ سے عارضی یا مستقل جنسی کمزوری کی وجہ سے انسان پریشانیوں کا شکار ہوجاتا ہے اور نوبت ازدواجی اور سماجی زندگی کی بربادی تک جاپہنچتی ہے.
جنسی کمزوری سے نجات اورازدواجی لمحات میں اضافے کے لئے مارکیٹ میں درجنوں اقسام کے ادویات اور مقویات دستیاب ہیں جسکا استعمال اجکل ایک عام سی بات ہے کیونکہ اسکےفوائد ثابت شدہ ہیں لیکن فوائد اوروقتی لطف کے علاوہ ان ادویات کے انتہائی مضر اثرات بھی ہیں جسکا جاننا ازحد ضروری ہے. مارکیٹ سے کبھی بھی ایسے مقویات اور ادویات کی خریداری کے وقت آصلی پراڈکٹ کی پہچان مشکل ہے تو اس کے لئے ضروری ہے کہ خریداری کسی باقاعدہ سرٹیفائیڈ کیمسٹ اور متعلقہ کمپنی کی مستند شاخ سے کی جائے. اس موضوع پر ائندہ کسی وقت بات کی جاسکتی ہے لیکن فی الحال ان ادویات کے انسانی صحت پر منفی اثرات کی طرف اپکی توجہ دلائی جاتی ہے تاکہ اپ غیر ضروری طور پر اور بلاوجہ یا مسلسل اسکے استعمال کے منفی اثرات سے بچے رہے. اور سب سے بہتر بات یہ ہے کہ ان ادویات اور مقویات کے بجائے قدرتی خوراک اور فٹنس کی طرف توجہ دی جائی تو پھر شائد ان ادویات کی استعمال کی ضرورت ہی پیش نہ ائے.
فی الحال ویاگرا ( Viagra) نامی کیپسول کے منفی اثرات ترتیب وار پیش کئے جاتے ہیں
1. ویاگرا کا مسلسل استعمال انکھوں کی بینائی پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے.

2. ویاگرا کے زیادہ یا مسلسل استعمال سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھ جاتا ہے کیونکہ انسان کی زیادہ جنسی سرگرمی کی وجہ انسانی جسم کے اعضاء معمول سے زیادہ ، غیر فطری طریقے سے مسلسل حرکت پزیر ہوتے ہیں جو صحت مند دل کے لئے قطعی طور پر مفید نہیں.

3. زیادہ لطف اور زیادہ جنسی سرگرمی کے لئے ویاگرا کے مسلسل استعمال سے انسانی معدے پر انتہائی برے اثرات پڑتے ہیں اور عام طور پر سردرد کے ساتھ قبض کی شدید شکایت اور معدے کی جلن عام طور پر نوٹ کی گئی ہے لہذاہ اگر اپ کو معدے کی تکلیف کا عارضہ ہے تو ویاگرا سمیت دیگر مقوی ادویات کے استعمال سے پہلے اپنے معالج کو ضرور اگاہ کریں وہ اپ کو اس کے استعمال اور طریقہ کار کے بارے میں بہتر طور پر بتا سکے گے.

4. ایک رپورٹ کے مطابق اس کے بکثرت استعمال سے انسانی سماعت کی قوت بھی متاثر ہوسکتی ہے.

5. ویاگرا کے استعمال سے نیند کی بے ترتیبی یا بے خوابی کی شدید شکایت بہت ہی عام سی بات ہے اور ادویات پر نظرثانی کے ایک ویب سائیٹ پر ماہرین کے مطابق جسنی طاقت کے لئے ان ادویات کے استعمال کرنے والوں میں سب سے زیادہ یہ شکایت نوٹ کی گئی ہے.

6. بعض اوقات ناک سے خون کے بہنے کی ایک وجہ ویاگرا یا جنسی طاقت کی ادویات کا زیادہ یا مسلسل استعمال کرنا ہے.

7. ماہرین کے مطابق اس کے استعمال سے بعض لوگوں میں کمردرد اور اعصابی کھنچاؤ کے شکایات بھی سامنے ائے ہیں

ان تمام باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر اپ ویاگرا کا استعمال کرتے ہیں اور درجہ بالا علامات یا کوئی بھی ایک علامت سامنے ائے تو فوری طور پر اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے