cpec, CPEC Projects in Pakistan

سی پیک کی حوالے سے خبریں غلط ہیں. مشیروزیراعظم کی وضاحت

پاکستان دنیا

وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مشیر برائے صنعت وتجارت جناب عبدالرزاق داود نے پاک چین اقتصادی راہداری کے متعلق برطانوی اخبار کے خبر کو غلط اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے وضاحت کی پیش کی ہے کہ سی پیک پاکستان کے غیر متزلزل پالیسی کا حصہ ہے اور اس پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا.

وزیرااعظم کے مشیر نے کہا کہ برطانوی اخبارنے سی پیک منصوبے کے حوالے سے حالیہ انٹرویو کے کچھ حصے سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیے گئے۔
عبدالرازاق داؤد نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے ہماری قومی ترجیحات میں شامل ہے اور چینی وزیر خارجہ نے بھی اپنے دورہ پاکستان میں اسکی اہمیت پر زور دیا ہے اور پاکستان حکومت کا عزم ہے کہ ان منصوبوں کو ہر حالت میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا.

دو دن پہلے برطانیہ کے معروف اقتصادی جریدے ‘فنانشل ٹائمز’ نے اپنی حالیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان کی نئی حکومت چین کے ساتھ سی پیک معاہدے پر نظرِثانی پر غور کر رہی ہے۔

CPEC Projects Updates by Updated Pakistan. Visit us for latest breaking News and much More

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے