2018 دنیا کے پرامن ممالک اور پاکستان کا نمبر

پاکستان دنیا

2013 میں انسٹی ٹیوٹ اف اکنامکس اینڈ پیس ( اقتصادیات اور امن کا ادارہ ) نے دنیا کے خوشحال ترین ممالک اور پرامن معاشروں کو چانچنے کے لئے معیارات اور اعشاریوں کا نظام مرتب کیا اور تب سے ابتک ہر سال کے مختلف مواقع پر دنیا کے پرامن ترین ممالک کی رینکنگ جاری کرتا ہے جو گلوبل پیس انڈیکس کے نام سے جانا جاتا ہے. یہاں پر دنیا کے ٹاپ 10 پرامن ممالک کی فہرست گزشتہ تین سال کے دوران ترقی یا تنزلی کے ساتھ شائع کی جاتی ہے. اس کے علاوہ پاکستان کا نمبر دنیا کے پرامن ممالک کے فہرست میں کونسا ہے اپکو جان کر حیرت ہوگی.




1. ائس لینڈ:
یہ چھوٹا سا ملک 2018 میں دنیا کا سب سے پرامن ملک ہے. سال 2017، 2016 اور 2015 میں بھی ائس لینڈ اسی پوزیشن پر قابض تھا.

2. نیوزی لینڈ:
پاکستانی اس ملک کے بارے میں کرکٹ کے حوالے سے بہت کچھ جانتے ہیں لہذاہ یہ جاننا بھی ضروری ہے کہ نیوزی لینڈ گزشتہ دو سال سے پرامن ممالک میں دوسری نمبر پر ہے جبکہ سال 2016 میں نیوزی لینڈ اس فہرست میں چوتھے نمبر پر تھا. یعنی 2017 میں دو درجے ترقی کی اور دوسری پوزیشن حاصل کی اور 2018 میں کامیابی سے برقرار رکھی.

3. اسٹریلیا:
نیوزی لینڈ کے ساتھ ہی براعظم اسٹریلیا میں واقع کرکٹ نیشن پرامن ترین ممالک کی فہرست میں تیسری پوزیشن پر براجمان ہے. سال 2017 میں اسٹریلیا گلوبل پیس انڈیکس میں پرامن ممالک میں چوتھے اور 2016 میں تیسری پوزیشن کا حامل ملک تھا.




4. پرتگال:
پرتگال 2017 میں پر امن ممالک کی فہرست میں تیسرے اور 2016 میں دوسرے نمبر پر تھا لیکن 2018 میں ایک درجہ تنزلی کے ساتھ اب 2018 میں عالمی امن رینکنگ میں چوتھے پوزیشن پر اچکا ہے.

5 . ڈنمارک:
پرامن ممالک کے فہرست میں اس ملک کا نمبر 2016 میں دوسرا 2017 میں پانچواں تھا جو کہ اس سال 2018 میں بھی برقراررکھا گیا ہے.

6. کنیڈا:
امریکی ملک کنیڈا سال 2016 اور 2017 میں دنیا کا اٹھواں پر امن ملک تھا لیکن راوں سال دو درجے کی ترقی کرکے ٹاپ ٹین میں چٹھے پوزیشن پر اپنے لئے جگہ پکی کردی ہے جو کہ بہت بڑی کامیابی ہے.

7. چیک ریپبلک :
سال 2016 اور سال 2017 میں چیک ریپبلک کا پرامن ممالک میں چھٹا مقام تھا لیکن رواں سال ایک درجہ تنزلی کے ساتھ ساتویں پوزیشن پر اچکا ہے.

8. سنگاپور:
گزشتہ تین سال کے دوران سب سے زیادہ تیزی سے اپنی عالمی رینکنگ کو بہتر بنانے کے لئے جو کامیاب کوششیں سنگاپور نے کی ہیں وہ انتہائی قابل تقلید ہے . سنگا پور کا 2016 میں اس پر امن ممالک کی فہرست میں 20واں اور 2017 میں 21 واں پوزیشن تھا لیکن بہتر طرز حکمرانی اور امن وامان کے قیام کے لئے بہتر ہوم لینڈ سیکورٹی کے پالیسیوں کے بدولت سنگار پور رواں سال دنیا کا اٹھواں پر امن ملک ہے.

9. جاپان :
سائنس اور ٹیکنالوجی کے اعتبار سے یہ ترقی یافتہ ملک جاپان 2016 میں نویں پوزیشن کا حامل تھا، 2017 میں ایک درجہ تنزلی ہوئی اور ٹآپ ٹین میں اخری مقام حاصل کی تھی لیکن اب 2018 میں ایک بار پھر ایک درجہ ترقی کے ساتھ دنیا کے پرامن ممالک کی فہرست میں 9ویں پوزیشن پر قبضہ کیا.

10. ائیرلینڈ:
یورپی ملک 2017 اور 2018 میں دسویں نمبر پر موجود ہے لیکن اس سے ایک سال پہلے 2016 میں 9ویں پوزیشن کا حآمل تھا یعنی گزشتہ تین سالوں کے دوران ایک درجہ تنزلی کی ہے.

پاکستان اور بھارت کا گلوبل پیس انڈیکس میں مقام:.

پاکستان کا حریف ملک بھارت گلوبل پیس انڈیکس یعنی امن کے عالمی معیارات کے مطابق پیمانے میں سال 2018 کو 136ویں نمبر پر ہے جبکہ سال 2017 کو بھارت 137واں اور سال 2016 کو 141واں پر امن ملک تھا. یعنی گزشتہ تین سال کے دوران بھارت کے اندر امن وامان میں بہتری ائی اوراس ایشیائی ملک نے 5 درجے ترقی کی ہے.




وطن عزیز مملکت خداداد اسلامی جمہوریہ پاکستان کا نمبر سال 2016 میں 153 سال 2017 میں 152 اور رواں سال 2018 میں 151 ہے. یعنی پاکستان نے گزشتہ تین سالوں کے دوران ضرب عضب، ردالفساد، کراچی اپریشن اور دیگر اقدامات کے بعد تین سال میں تین درجے ترقی کرکے دنیا کے پرامن ممالک میں 151 واں نمبر حاصل کیا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے