Mark Zukerberg Security in Urud

فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کی سیکورٹی پر سالانہ حیران کن اخراجات

پاکستان ٹیکنالوجی

ویسے تو فیس بک کے بانی کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ سالانہ صرف ایک ڈالر تنخواہ لیتے ہیں اور وہ ارب پتی امریکیوں کی فہرست میں شامل ہے. لیکن فیس بک کمپنی نے رواں سال سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کے پاس ایک رپورٹ جمع کروائی ہے جس میں فیس بک کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ کے سیکورٹی پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیل بھی درج ہے.

دستاویز کے مطابق ایک سال کے دوران موصوف کی سلامتی اور تحفظ کے خاطر کمپنی نے 10 ملین ڈالر یعنی ایک کروڑ ڈالرز ( ایک ارب پاکستانی روپے سے زائد رقم ) خرچ کی . جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیس بک کو اپنے صآرفین سے زیادہ بانی کے تحفظ اور سلامتی کی فکر لاحق ہے کیونکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں مارک زکربرگ کی سلامتی اور تحفظ کے خاطر فیس بک نے اس سال 7.4 میلین اضافی رقم خرچ کی ہے.

سیکورٹی کے حوالے سے پچھلے سال سنیپ کے سی ای او ایوانز سپیجل نے 8 لاکھ 90 ہزار، ایپل کے سی ای او ٹم کک نے 3 لاکھ 18 ہزار اور 2016 میں ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی / ڈک کوسٹولو نے 68505 / 43424 ڈالر خرچ کیے۔ سیکورٹی اخراجات سے تو لگتا ہے کہ دوسری کمپنیوں کے سی ای اوز سے زیادہ خطرات فیس بک کے مارک زکر برگ کو لاحق ہیں.

رپورٹ میں بانی فیس بک mark zuckerberg کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کے پرائیوٹ جیٹ طیارے کے تمام اخراجات کپمنی کاجہاز کمپنی ہی برداشت کرتی ہے. 2018 کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق مارک کی کل دولت 65.8 ارب امریکی ڈالرز ہیں.

34 سالہ مارک زکربرگ نے سال 2004 کو صرف انیس سال کی عمر میں فیس بک قائم کرکے بعد میں اسے دنیا کاسب سے بڑا سماجی رابطوں ویب سائیٹ بنوایا اورسال 2012 کو کمپنی پبلک کرکے صرف 17 فیصد شئیرز اپنے پاس رکھے.

Latest Urdu Information about Founder of Facebook Mark Zukerberg by Updated Pakistan Urdu Website

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے