انسانی تاریخ کا ذہین ترین ادمی

پاکستان تاریخ

1889 کو امریکی شہر بوسٹن میں پیدا ہونے والے ویلیم جیمز سیڈیز ( William James Sidis ) کو انسانی تاریخ کا سب سے سمارٹ یعنی زھین ترین انسان مانا جاتا ہے.

اس کے وجوہات چند ناقابل یقین مگر ناقابل تردید حقائق ہیں. جو ترتیب وار اختصار کے ساتھ پیش کئے جارہے ہیں. یہ معلومات امریکی نیشنل ری پبلک ریڈیو نے 23 جنوری 2013 کو جاری کئے تھے.

1. ویلیم جیمز کا ائی کیو لیول ( IQ Level) عظیم سائنسدان البرٹ ائن سٹائن سے 50 سے لیکر 100 پوائنٹس زیادہ تھا.

2. ریڈیو ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ویلیم دو سال کی عمر میں نیویارک ٹائمز اخبار پڑھ سکتا تھا.

3. ویلیم جیمز سیڈیز صرف 6 سال کے عمر میں انگریزی کے علاوہ لاطینی، فرنچ ، جرمن ، ارمینئن، ترکی، ہبرو اور روسی زبانیں روانی سے بول سکتا تھا.

4. اپ نے 11 سال کی عمر میں ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لیا جو تاریخ میں درج ایک منفرد ریکارڈ ہے. جیمز کے سوانح حیات لکھنے والے Amy Wallace کے مطابق” وہ ہارورڈ یونی ورسٹی میں بری طرح مذاق کا نشانہ بنا.
ویلیم جیمز نے تسلیم کیا تھا کہ اس نے کھبی کسی لڑکی کو نہیں چھوما تھا. یونیورسٹی میں طنز کا نشانہ بننے کی وجہ سے وہ جلد از جلد تعلیم کا ختم کرکے باقاعدہ کسی عملی کام زیادہ خواہشمند تھا”

5. گریجویشن کے بعد مختصر وقت کے لئے ریاضی کے پروفیسر کے طور پر کام کیا اور چھوڑ دیا. لوگوں کے نظروں سے خفیہ اور اوجھل رہنے کے لئے ویلیم جیمز نام بدل بدل کر مختلف شہروں میں ملازمت کرتا رہا.

6. موصوف کئے کتابوں کا مصنف تھا جس میں 1200 صفحات پر مبنی امریکہ کی تاریخ اور منفرد ڈاک ٹکٹس کے بارے میں کتابیں شامل ہیں کیونکہ ویلیم جمیز کو ٹکٹس جمع کرنے کا بے حد شوق تھا.




امے ؤیلیس Amy Wallace کے مطابق ویلیم جیمز 8 فرضی ناموں سے اپنے اپ کو مختلف اوقات میں پیش کیا تھا. اس کے مطابق ” شائد ہم ویلیم جمیز کے کئے لکھے ہوئے دیگر کئے کتابوں کے بارے میں قیامت تک نہیں جان سکے گے کیونکہ وہ 8 فرضی ناموں سے زندگی بسر کرچکا ہے”.

1937 میں نیویارک ٹائمز نے اس کے پیچھے ایک خاتون رپورٹر کو لگادیا تاکہ اس عجیب وغریب اور ذھین انسان کے زندگی کے متعلق معلومات اکٹھے کئے جائے. سوانح حیات لکھنے والے Amy Wallace کے مطابق اخبار نے جب مضمون چھاپ دیا تو مندرجات انتہائی ہتک امیز اور متعصابانہ تھے جس نے ویلیم جمیز کو شدید زہنی کرب میں مبتلا کیا اور عدالت میں جاکر اخبار کے خلاف ہتک عزت اور ہرجانے کا مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا جسے ثابت کرکے جیت لیا.

انسانی تاریخ کا یہ ذھین ترین ادمی 1944 میں برین ہمریج کی وجہ 46 سا ل کی عمر میں سے وفات پا گیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے