کرکٹ کے وہ دس دلچسپ حقائق جو اپ پہلے کبھی نہیں جانتے تھے.

پاکستان کھیل

کرکٹ جنوبی ایشاء اور پاکستان میں ایک مقبول کھیل ہے. ایشیاء کے تین کرکٹ نیشنز پاکستان، سری لنکا ار بھارت کرکٹ ورلڈ کپ ایونٹس جیت کر عالمی کرکٹ میں اپنی اہمیت ثابت کرچکے ہیں. لیکن زیر نظر مضمون میں ایشین کرکٹ کے بجائے اپ کو وہ 10 دلچسپ حقائق بتائے گے جو اپ میں سے اکثر شائقین کرکٹ نے پہلے نہیں سنے یا پڑھے ہونگے.

History of Cricket In Urdu. Picture Courtesy daily Telegraph

1. شاہد افریدی نے تیز ترین سنچری کے لئے سچن ٹنڈولکر کی بیٹ استعمال کی تھی. انڈیا ٹائمز کے مطابق شاہد افریدی سری لنکا کے خلاف میچ میں شرکت کے لئے ویسٹ انڈیز سے نیروبی ائے تومناسب بیٹ نہ ہونے کی وجہ سے وقاریونس نے شاہد افریدی کو سچن ٹنڈولکر کا بیٹ دیا تھا جس کے زریعے موصوف نے یادگار 37 گنیدوں پر 102 رنز بنائے تھے.
یہ 1996 کی بات ہے جب شاہد افریدی نے ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین سنچری سری لنکا کے خلاف بنائی تھی.

2. ٹیسٹ کرکٹ کی پہلی گیند پر چھکا لگانے کا واحد اعزاز ویسٹ انڈیز کے طویل القامت کھلاڑی کرس گیل کے پاس ہے. کرس گیل نے یہ چھکا بنگلادیش کی طرف سے پہلے میچ کھیلنے والے سہاگ غازی کی گنید پر 2012 کو لگایا تھا

3. عباس علی بیگ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلے انڈین کھلاڑی تھے جسے میچ کے دوران ایک پیاری سی لڑکی نے چوم لیا تھا. یہ خوبصورت واقعہ 1960 کو اسٹریلیا میں پیش ایا تھا جب ایک خوبصورت نوجوان لڑکی نے نصف سنچری بنانے پر بھارتی بیٹسمین عباس علی بیگ کو گال پر بوسہ دیا تھا.

4. ونود کامبلی کی ٹیسٹ میچز میں فی میچ اوسط اپنے بچپن کے دوست اور عظیم بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر سے زیادہ ہے. ونود کامبلی کی فی میچ رنز اوسط 54.20 ہے جو سچن ٹنڈولکر کی 53.78 سے زائد ہے.

5. سنیل گواسکر اپنے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں تین مرتبہ میچ کی پہلی گیند پر اوؤٹ ہوچکے ہیں.

6. اداکار سیف علی خان کے دادا منصور علی خان پٹوڈی واحد بین القوامی بھارتی کھلاڑی ہے جو انگلستان اور بھارت دونوں ٹیموں کی ٹیسٹ کرکٹ میں نمائندگی کا اعزاز حاصل کرچکا ہے.

7. انڈیا کی کرکٹ ٹیم دنیا کی واحد ٹیم ہے جو 50 اورز، 60 اوورز اور 20 اوورز کے ورلڈکپ ایونٹس اپنے نام کرچکی ہے.

8. اصف کریم کینیا سے تعلق رکھنے والے وہ کرکٹر ہے جس نے اپنے ملک کے لئے کرکٹ ورلڈ کپ کے علاوہ ٹینس کے ڈیوس کپ میں نمائندگی کی ہے.

9. 2000 میں کھیلے جانے والا ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے جانے والا ٹیسٹ میچ ہے جس کے چاروں اننگز ایک ہی دن مکمل ہوچکے تھے.

10. سچن ٹنڈولکر انڈیا سے پہلے پاکستان کے لئے کھیل چکاتھا. یہ واقعہ ایک 1987 کو اسٹریلیا میں ایک دوستانہ یا پریکٹس میچ کے دوران پیش ایاتھا جب سچن ٹنڈولکر متبادل فیلڈر کے طورپر پاکستان کے لئے کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے