54 غیرملکی ایجنسیاں پاکستان کے خلاف سرگرم. وفاقی وزیر کا انکشاف

پاکستان دنیا

وفاقی وزیر مملکت شہریار افریدی نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت دنیا بھر میں دشمن ممالک کی 54 خفیاںایجنسیاں پاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف عمل ہیں لیکن پاکستان کے ریاستی، سلامتی کے ادارے اور عوام ان دشمن قوتوں کے عزائم کو ہر صورت ناکام بنادے گے اور پاکستان تا قیامت قائم و دائم رہیگا. دشمن کے تمام حربوں کو شکست دینگے اور ثابت کرینگے کہ وہ غلط اور باطل ہیں.

وفاقی وزیر نے وزرات داخلہ اسلام اباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یہ انکشافات کئے. انہوں نے کہا کہ ان دشمن ایجنسیوں کا سب سے بڑا ہتھیار پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا کرنا ہے لہذاہ پاکستانی عوام کو ہوشیار اورخبردار رہ کر ان پر نظررکھنا ہوگا اور اس طرح ہم سب مل کرسازشی عناصر کو شکست دینگے.

وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف اف ارمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچستان کے مختلف مسلکوں اور فرقوں کے علماء سے ملاقاتیں کئے ہیں جس کی نتیجے میں بلوچستان میں تمام مکاتب فکر کے علماء اب اکھٹے مل کر ایک صف میں کھڑے ہوکر نماز پڑھتے ہیں جو بلوچستان میں فرقہ پرستی ختم کرنے کی طرف بہت بڑا قدم ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے