تبدیلی کےدعویداروں نے عوام کو سبزباغ دکھائے، شہبازشریف کا قومی اسمبلی میں خطاب

پاکستان

تبدیلی کےدعویداروں نے عوام کو سبزباغ دکھائے، شہبازشریف کا قومی اسمبلی میں خطاب

سابق وزیراعلی پنجاب ، مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اس وقت قومی اسمبلی سے خطاب کررہے ہیں.
اپنے خطاب میں ابتک شہباز شریف نے موجود حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناکر اڑے ہاتھوں لے لیا ہے. شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تبدیلی کےدعویداروں نے عوام کو سبزباغ دکھائے جبکہ مہنگائی نے ایک ماہ میں عوام کی کمر توڑنے میں کوئی کسر نہیں اٹھارکھی.



شہباز شریف نے بلخصوص گیس کی قیمتوں میں اضافے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی کا طوفان آئے گا.

شبہاز شریف نے کہا کہ وزیر خزانہ اسد عمر نے منی بجٹ کے نام پر عوام پر ” مہنگائی بم ” گرادیا ہے جس کے خلاف ایوان کے اندر اور باہر اواز اُٹھاتے رہیں گے. ٹیکس نا دہندگان کی چاندی کرا کے اسد عمر صاحب نے انہیں گھنگھرو پہنا دئیے ہیں وہ تو خوشی سے ناچیں گے.
شہباز شریف نے اپنی پارٹی مسلم لیگ نے کی کارکردگی کا بھی زکرکیا اور کہا کہ موجودہ حکومت خوش قسمت ہے کہ ان کو ورثے میں ہم کوئی بحران کیفیت چھوڑ کر نہیں گئے کیونکہ ہماری حکومت نے کافی حد تک اپنے مبصوبوں کو مکمل کیا تھا.

شہباز شریف نے قومی انتخابات میں دھاندلی کے حوالے الزامات کو دھراتے ہوئے کہا کہ ہم جمہوریت کے خاطر ایوان میں ائے ہیں ورنہ سب جانتے ہیں کہ موجودہ حکومت کو بدترین طریقے سے جتواکر حکومت حوالے کردی گئی ہے.

انہوں نے دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کے لئے اپوزیشن کا مطالبہ بھی دہرایا کہ فوری طور پر ایک ازاد اور خودمختار کمیشن قائم کیا جائے اور کمیشن کی رپورٹ کو ایوان میں عوامی نمائندگان کے سامنے پیش کیا جائے تاکہ عوام کو اصل حقائق کا علم ہوسکے.

Updated Pakistan Latest News About Shehbaz Sharif

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے