کرپٹ اور چور اخرکار پکڑ میں اجاتا ہے. صدر ممنون حسین

پاکستان

لندن:. صدر پاکستان ممنون حسین نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی عیادت کے لئے ہسپتال جانا چاہتا تھا لیکن نہ جاسکا اب یہاں لندن میں بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے لئے ضرورجاؤنگا.

صدر ممنون حسین نے مزید کہا کہ میں ہمیشہ سے احتساب کا قائل رہا اور میرا یقین ہے کہ چور اور کرپٹ لوگ اللہ کی پکڑ میں ضرور ایک نہ ایک دن اہی جاتے ہیں. پاکستان نے جس جس نے کرپشن کی ہے وہ ایک دن پکڑا جائے گا.

یاد رہے کہ پاناما پیپرز کی خبر سامنے آنے پر صدرممنون نے ذو معنی انداز میں کہا تھا کہ پاناما لیکس کا معاملہ قدرت کی طرف سے اٹھا ہے، اس کی پکڑ میں دیکھیے گا کہ کون کون سے لوگ آئیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے