دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ؟؟ اور پاکستان کا نمبر

پاکستان دنیا

سنگاپور دنیا کے نقشے پر چھوٹا سا ملک ہے لیکن اس ترقی یافتہ ملک کی پاسپورٹ کی عزت دنیا میں اتنی زیادہ ہے کہ دنیا کے 127 ملک ایسے ہیں جو سنگاپور کا پاسپورٹ رکھنے والوں سے کسی ویزے کا تقاضا نہیں کرتے، جب کہ 29 ملک ایئرپورٹ پر ہی اسے ویزہ دے دیتے ہیں۔ صرف 32 ممالک ایسے ہیں جہاں جانے کے لیے سنگاپور والوں کو پہلے سے ویزہ حاصل کرنا پڑتا ہے. اور اس درجہ بندی کے ساتھ سنگاپور کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ بن چکا ہے جبکہ پہلے یہ اعزاز جنوبی کوریا کو حاصل تھا.

یہ رپورٹ بین القوامی ادارے ٹائم میں شائع ہوچکی ہے جس کے مطابق سروے کرنے والے ادارے نے اقوام متحدہ کے 193 ممالک کے کا ڈیٹا جمع کرکے اس کاہر زاوئے سے تجزیہ کیا ہے. اس رپورٹ کے مطابق اس پاسپورٹ کو طاقت ور سمجھا جاتا ہے جسے زیادہ سے زیادہ ملک ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت دیتے ہیں.

اس کے علاوہ طاقت ور پاسپورٹ کے دوسرے درجے پر امریکہ، فن لینڈ، جرمنی، ڈنمارک اور کئی یورپی ملک براجمان ہیں جبکہ پاکستانی پاسپورٹ کا نمبر اس فہرست 87 ہے جبکہ جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک پر نظر ڈالی جائی تو مالدیپ 51 ویں، بھارت 65 ویں، نیپال 80 ویں، سری لنکا 81 ویں، بنگلہ دیش 83 ویں درجے پر ہیں.




پاکستان کے بعد عراق اور پھر أفغانستان کا نمبر ہے اوردنیا کے طاقت ور پاسپورٹ رکھنے والے ملکوں کی فہرست میں یہ تینوں ملک آخری درجوں پر ہیں جس سے پاکستانی پاسپورٹ کی بدقسمتی کا اندازہ بخوبی لگایا جاسکتا ہے. دنیا کے صرف 8 ملک ایسے ہیں جہاں پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزہ فری انٹری ملتی ہے، 28 ملک ایئر پورٹ پر پاکستانی پاسپورٹ رکھنے والوں کو ویزہ دے دیتے ہیں جب کہ 162 ملک یہ تقاضا کرتے ہیں کہ پاکستانی شہری سفر شروع کرنے سے پہلے سے ویزہ حاصل کریں۔




Updated Pakistan latest Urdu Report about Ranking of Passports in The world in 2018

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے