پاکستان سے مزاکرات. بھارتی وزیردفاع نے نئی شرط رکھ دی

پاکستان دنیا

وزیر دفاع نرملا سیتا رمن نے مستقبل قریب میں پاک بھارت مزاکرات کو خارج از امکان قراردیا ہے اور کہا ہے کہ ”جب تک سرحد پار سے برآمد کی جانے والی دہشت گردی پر روک نہیں لگائی جاتی، مستقبل قریب میں پاکستان کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات خارج از امکان ہیں.

ٹائمز اف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر دفاع کا اصرار تھا کہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان اگر پاک بھارت مزاکرات میں واقعی سنجیدہ ہے تو اسے دہشتگردی کے محاز پر کاروائی روکنی ہوگی. بھارتی وزیر دفاع سے عمران خان کی مذاکرات کی پیشکش اور ان کے اس بیان سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا کہ ’اگر بھارت ایک قدم بڑھائے گا تو پاکستان دو قدم بڑھائے گا‘۔

یاد رہے کہ پاکستان بھارت کی طرف سے دہشت گردی کی تمام واقعات کو پرزور اور مؤثر طریقے سے رد کرتا چلا ارہا ہے جبکہ ادھر نئی دہلی کے تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ باہمی تعلقات کے سلسلے میں پاکستان کے نئے وزیر اعظم عمران خان کا رویہ مثبت ہے اور بھارت کو بھی مثبت رویے کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ اس سلسلے میں بھارت کے سابقہ مؤقف پر نظر ثانی کی جا سکتی ہے۔

Updated Pakistan Latest Report about Pak India Peace talks. Latest News and Updates

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے