ملالہ یوسفزئی اج اسلام اباد پہنچ رہی ہے. فوری خبر

پاکستان تاریخ

اسلام اباد. (ویب ڈیسک)
سوات سے تعلق رکھنی والی عالمی شہرت یافتہ اور نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کی اج 29 مارچ کو اسلام اباد امد متوقع ہے. اس مقصد کے لئے سیکورٹی اداروں نے اسلام اباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور نورخان ائیربیس پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کردئے گئے.
ملالہ پاکستان میں چار روزہ قیام کرینگی اور وہ ایک نجی ائیرلائن کے زریعے اپنے والد ضیاءالدین یوسفزئی اور والدہ تورپیکئ کے ہمراہ پاکستان کے لئے روانہ ہوچکی ہے.
پاکستان کے انگریزی روزنامہ ایکسپریس ٹریبون کے مطابق ملالہ یوسفزئی اج خصوصی طیارے کے زریعے اسلام اباد پہنچنے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، ارمی چیف جنرل قمر باجوہ اور میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کرینگی.
ملالہ یوسفزئی کے اوپر 2012 میں سوات میں اس وقت قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جب وہ سکول کی گاڑھی میں اپنے دیگر سہیلیوں کے ساتھ سکول سے واپس گھر کے لئے روانہ ہورہی تھی. حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ کو فوجی ہیلی کاپٹر کے زریعے پشاور کے ملٹری ہسپتال اور بعد میں علاج کی غرض سے لندن روانہ کیا گیا.
طالبان نے مذکورہ حملے کی زمہ داری قبول کرتے ہوئے ملالہ یوسفزئی کو مغرب سے متاثرہ لڑکی قرار دیا تھا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے