Urdu report about Life expectancy

دنیا کے مختلف ممالک میں شہریوں کی اوسط عمر

پاکستان صحت

دنیا کے مختلف ممالک میں انسانوں کی اوسط عمر کے بارے ورلڈ ہیلتھ ارگنائزیشن سالانہ رپورٹ جاری کرتی ہے.

انسانی زندگی میں Life expectancy کا مطلب سادہ لفظوں میں یہی ہوتا ہے کہ کسی ملک ، معاشرہ ، قوم یا گروپ کے افراد کی اوسط زندگی کتنی سالوں اور مہینوں پر محیط ہوتی ہے.

مختلف اقوام کی اوسط زندگی کا انحصار ملک اور معاشرے کی معاشی ، سماجی، سیاسی استحکام، امن وامان، خوشحالی تعلیم، اب وہوا، صحت اور فوری امداد کے سہولیات کی معیار اور زندگی گزارنے کےطریقوں اور عادات پر ہوتا ہے.

اوسط عمر کی لحاظ سے ہم یہاں ٹاپ ٹین کے علاوہ پاکستان اور دنیا کے ان ممالک بھی زکر کرینگے جس میں پاکستانی قارئین کی دلچسپی ہوسکتی ہے.

اوسط عمر کے لحاظ سے ٹاپ ٹین ممالک.

1. جاپان میں ایک انسان کی اوسط عمر 83.7 سال ہے.

2. دوسری نمبر پر اسٹریلیا میں اوسط عمر 82.8 ہوتا ہے.

3. سپین میں اس وقت اوسط انسانی عمر 82.8 سال ہے.

4. اٹلی کا نمبر چوتھا جہاں اوسط انسانی عمر 82.7 ہے.

5. یہودی ملک اسرائیل میں اوسط عمر 82.5 سال ہے.

6. فرانس میں اوسط انسانی عمر 82.4 سال ہے.

7. کنیڈا میں انسانی زندگی کی اوسط عمر 82.2 سال ہے.

8. نیدرلینڈ میں انسانو کی زندگی اوسطآ 81.9 سالوں پر محیط ہوتی ہے.

9. ناروے میں بسنے والے انسان 81.8 سال کی اوسط عمرپاتے ہیں.

10. برطانیہ دسویں نمبر پر ہے جہاں اوسط انسانی عمر 81.1 سال ہے.

اس کے علاوہ دیگر اہم ممالک کے شہریوں کی اوسط عمر اور ترتیب کچھ یوں ہے.

ترکی 75.8 سال کے ساتھ 17 نمبر پر ہے

چائنہ 76.1 سال کے ساتھ 16 ویں نمبر پر موجود ہے.

ایرانی شہری 75 سال کی عمر پاتے ہیں.

سعودی عرب میں شہری 74.5 سال کی اوسط عمر کی توقع رکھ سکتے ہیں.

بنگلہ دیش میں اوسط انسانی عمر 71.8 سال ہے.

مسلمان ملک مصر 79.9 سال جبکہ روس ایک قدم پیچھے 79.5 سال کی اوسط عمر کا حامل ملک ہے.

دنیا کا سب سے بڑا مسلمان ملک انڈونیشیا میں شہریوں کی اوسط عمر 69.1 سال ہے.

فلپائنی شہریوں کی اوسط عمر 68.5 سال ہے جو انڈیا سے دو مہینے زیادہ ہے.

حریف ملک بھارت ہم سے اس فہرست میں اگے ہے اور بھارتی شہریوں کی اوسط عمر 68.3 سال ہے.

پاکستان نہ صرف بہارت سے پیچھے ہے بلکہ بنگلادیش بھی ہم پر سبقت رکھتا ہے کیونکہ پاکستان میں اوسط عمر 66.4 سال ہے.

نائیجریا میں غربت ، خانہ جنگی اور قبائلی فسادات کی وجہ سے اوسط عمر 54.5 سال رہ گیا ہے.

Life Expectancy report issued by World Health Organization. Shared by Updated Pakistan website

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے