قمرباجوہ نے13دہشتگردوں کی سزائے موت پر دستخط کردی. خبر

پاکستان

پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( ائی ایس پی ار) کے مطابق ارمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اج 13 دھشت گردوں کی پھانسی کی توثیق کردی .
ائی ای پی ار کے مطابق مطابق سزا پانے والے دہشت گردوں میں منیر الرحمان، محمد بشیر، حافظ عبداللہ، بخت اللہ خان، شاہ خان، محمد سہیل خان، داؤد شاہ، محمدمنیر، حبیب اللہ، محمد آصف، گل شاہ، جلال حسین اور علی شیر شامل ہیں.

یہ دھشت گرد افراد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں، تعلیمی ادارے تباہ کرنے اور بے گناہ شہریوں کو قتل کرنے سمیت دہشت گردی کی سنگنین وارداتوں اور جرائم میں ملوث تھے جسکی وجہ سے انہیں فوجی عدالت میں مقدمات کا سامنا اور اب سزائے موت کا فیصلہ سنایا گیا ہے. فوجی عدالتون کی مقدمات کی اخری توثیق چیف اف ارمی سٹاف کرتے ہیں.

جیونیوز نے خبر دی ہے کہ آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گرد 202 افراد کے قتل میں ملوث تھے، انہوں نے 151 عام شہریوں اور اور آرمڈ فورسز سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 51 اہلکاروں کو قتل کیا جب کہ ان کے حملوں میں 249 سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے.
ائی ایس پی ار کے مطابق مزید ساتھ دہشت گردوں کو عمر قید کی سزا کی بھی توثیق کی گئی ہے.

Latest News Updates by Updated Pakistan. Share the news and keep Visiting Updated Pakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے