Sports news, Cricket News from Pakistan

انضمام الحق کو پی ایس ایل کمیٹی سے نکال دیا گیا. خبر

پاکستان کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان اور پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کے پلئیر کیٹگری کمیٹی سے نکال دیا گیا. پی سی بی زرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مفادات کے ٹکراؤ کے پالیسی کے تحت کیا گیا ہے کیونکہ سابق کپتان اور چیف سلیکٹر لاہور قلندر کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں شریک ہوئے تھے .
اس عمل پر کئے سپورٹس اور صحافتی حلقوں کی طرف سے اعتراضات ہورہے تھے جس کے بعد پی سی بی نے بڑا قدام اٹھا کر انضمام الحق کو کمیٹی سے باہر کردیا.

انضمام الحق کواس وقت مزید الزامات کا بھی سامنا ہے کہ انہوں نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ اور سابق کرکٹر باسط علی کو فون کرکے شکوہ کیا تھا کہ اپ نے میرے بیٹے کو کیوں پاکستان انڈر19 میں شامل نہیں کیا. سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالقادر نے بھی اس فون کال کی تصدیق کی ہے جس کی وجہ سے سابق کپتان اور عظیم بیٹسمین مزید مشکلات کے شکار ہوگئے. اور موصوف نے اس الزام کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی نے بھی جونیئر سلیکشن کمیٹی سے رابطہ نہیں کیا، الزام میرے لئے باعث تشویش ہے اور اس معاملے کو چیئرمین پی سی بی کے پاس لیکر جارہا ہوں.

لیکن دوسری طرف ایک نان کرکٹر عمران احمد خان بھی اس کیمٹی میں شامل ہے جو بعض ٹیموں کے لئے نرم گوشہ رکھتا ہے جو مفادات کی ٹکراؤ کی پالیسی کے تحت بلکل غلط ہے. اسکے علاوہ سابق کرکٹر اور موجودہ باولنگ کوچ اظہرمحمو اور قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی ارتھر بھی کراچی کنگز نامی پرنچائز سے وابستہ ہیں اور اب اس بات کا شدت سے انتظار کیا جارہاہے کہ پی سی بی ان کے خلاف کب اقدام اُٹھائیں گے.

تازہ ترین خبریں اپ ڈیٹیڈ پاکستان کے ساتھ

Tags. PSL, Sports news, Inzimam ul haq, Pakistan, Pakistan cricket board. Updated Pakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے