پاکستان کو اسلامی ریاست بنانے کے لئے سعودی عرب تحریک انصاف کو مددیگا

پاکستان

بی بی سی نے خبر دی ہے کہ پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ سعودی عرب کے دوران سعودی حکام نے یقین دلایا ہے کہ پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے میں تحریک انصآف کی نئی حکومت کی بھرپور مدد کی جائی گی.

خبررساں اداروں کے مطابق سعودی حکومت نے عمران خان کو پرامن اور جمہوری انداز سے انتقال اقتدار کے بعد وزیراعظم بننے پر تہہ دل سے مبارکباد دی ہے.

عمران خآن سے ملنے والے تمام سعودی اعلی حکام نے عمران خان کی اس جزبے کی تعریف کی جسکے مطابق وہ پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بناناچاہتا ہے اوروزیراعظم کو اپنے ملاقاتوں کے دوران یقین دلایا ہے کہ اس سلسلے میں سعودی شاہی حکومت پاکستانی کی بھرپور مدد کے لئے ہمہ وقت تیار ہے.

بی بی سی کے مطابق یہ دورہ ایک ایسے وقت کیا گیا جب پاکستان شدید مالی اور معاشی بحران کا سامنا کررہا ہے اور دوسری طرف سعودی عرب پر یمن جنگ کی وجہ سخت بین القوامی دباؤ اور تنقید جاری ہے. دونوں ممالک کے درمیان موجودہ رابطوں کو مبصرین اس تناظرمیں دیکھ رہے کہ پاکستان معاشی بحران سے نکلنے کے لئے سعودی حکومت پر نظریں مرکوز کئے ہوئی ہے اور سعودی عرب کی خواہش ہے کہ پاکستان یمن جنگ میں جس طرح بھی ممکن ہو، تعاون کریں.



Kingdom Of Saudi Arabia will help Imran Khan led PTI Govt in Islamization. Updated Pakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے