حنیف عباسی آڈیالہ جیل سے منتقل

پاکستان

ایفی ڈرین کیس میں عمر بھر کی سزا کاٹنے والے راولپنڈی کے سابق ممبر قومی اسمبلی اور مسلم لیگ ن کے راہنما حنیف عباسی کا سابق وزیر اعظم کیساتھ جیل میں تصویر پنجاب حکومت کو بہت بُری لگی ہے اور ائی جی جیل خانہ جات کی حکم پر لیگی راہنما کو اب اڈیالہ سے اٹک منتقل کیا گیا.
زرائع کے مطابق حنیف عباسی کوانکوائری کمیٹی کی تجویزپراٹک جیل منتقل کیاگیا.

چند دن پہلے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کی سزا معطلی اور رہائی کے موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ کی دفتر میں بنوائی گئی تصویر منظر عام پر ائی تھی جس میں نہ صرف عمرقید کی سزا کاٹنے والےحنیف عباسی نظر آرہے تھے بلکہ خلاف قانون جیلر کے کمرے مٹھائی بھی موجود تھی.

اس واقعے پر پنجاب حکومت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دیا ہے اور اب حنیف عباسی کو آڈیالہ جیل سے آٹک جیل منتقل کیا گیا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے