Gul Panra story of Life

وہ جھوٹ جس نے گل پانڑہ کو شدید پریشان کیا

پاکستان فن فنکار

گل پانڑہ کو بھی دیگر فنکاروں اور سیاست دانوں کی طرح مختلف اوقات میں جھوٹے پروپیگنڈے، سکینڈلز اور افواہوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے.
سکینڈلز اور جھوٹ پر مبنی افواہیں اکثر سیاستدانوں کی سیاسی کیرئیر کو تباہ کردیتی ہیں لیکن شائد فنکاروں کی زندگی میں ان چیزوں کا ہونا اتنا عام ہوچکا ہے کہ مذید شہرت کا باعث بنتے ہیں.

گل پانڑہ کو بھی کئی ایسے جھوٹے خبروں میں سے ایک خبر نے وقتی طور سخت دکھ پہنچایا تھا لیکن عمومی طور پر اسے مذید شہرت دلادی تھی جب سوشل میڈیا کے بعد پاکستان کی مین سٹریم میڈیا نے بھی گل پانڑہ کی موت کی خبر چلادی تھی.

ایک عالمی نشریاتی ادارے سے گفتگو کے دوران گل پانڑہ کا کہنا تھا کہ ” میرے متعلق کئے جھوٹے خبریں اور سکینڈلز میڈیا کے زینت بنے لیکن ان میں بعض ایسے ہیں جس نے مجھے اور میری خاندان کو سخت تکلیف پہنچائی تھی”




اُسے اور اہل خانہ کو اس وقت دھچکا لگا جب پاکستانی ٹی وی چینلز نے خبر چلائی تھی کہ گل پانڑہ وفات پاگئی ہے، وہ بہت دردناک لمحات تھے، ہمیں کچھ اتہ پتہ نہیں تھا لیکن ہر طرف سے فون آرہے تھے اور میں اپکو بتا نہیں سکتی کہ مجھ اور میرے خاندان والوں پر کیا قیامت گزری”.

گل پانڑہ ایک اور جھوٹی خبر کے بارے میں یاد دلاتی ہوئی کہتی ہے کہ اکتوبر 2013 کا واقعہ ہے جب پاکستانی میڈیا میں خبرچھپی کہ گل پانڑہ کو ایک آفغان کاروباری شخصیت سے محبت ہوگئی اور بات شادی بیاہ تک پہنچ چکی ہے. گل پانڑہ کا کہنا ہے کہ دوست اسے فون کرکے مبارک باد اور لڑکے کے بارے میں پوچھنے لگے.

بقول گل پانڑہ ” میں حیران تھی کہ کونسا لڑکا، کہاں کا لڑکا؟،، میں بیک وقت غصہ بھی تھی اور پریشان بھی کہ لوگ کسطرح جھوٹ پر مبنی خبروں پر فوری یقین کرلیتے ہیں. اب بھی مجھ سے دوست اور سہیلیاں پوچھتی ہے کہ کیا میں نے واقعی دوبئی میں شادی رچائی ہے تو میرا جواب ہوتا ہے کہ جب شادی ہوگی تو سب کو پتہ چلے گا، یہ کوئی چپانے والی بات نہیں”.

ایک اور جھوٹی خبر کے بارے میں گل پانڑہ کہتی ہے کہ لوگوں نے تو یہ بھی مشہورکررکھا ہے کہ گل پانڑہ نے لائیو ریکارڈنگ کے دوران پشتو گلوکار شاہ سوار کو تپھڑ ماری اور بعض تو ملتے ہی کہتے ہیں کہ بہت اچھا کام کیا ہے اپ نے. حقیقت یہ ہے کہ میں نے کھبی کوئی ایسی حرکت نہیں کی.

پشاور سے تعلق رکھنی والی گل پانڑہ اب 29 سال کی ہوچکی ہے اور وہ پشاوریونیورسٹی سے سوشل ورک میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرچکی ہے. اپنے خوبصورت گائیکی اور دلرُبا شکل وصورت کی وجہ سے کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی گل پانڑہ کا ارادہ اگے پڑھنے کا ہے اور اپنے متعلقہ مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری لیکر ڈاکٹر کہلوانا چاہتی ہے.

اس بارے میں مزید پڑھئے.
گل پانڑہ کی ذاتی زندگی اور اصل نام کے بارے میں تفصیلی مضمون




>

Updated Pakistan Latest News, Blogs, Updates, tech Info, Sports news from Pakistan

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے