گیس کی قیمت میں 300 فیصد اضافے کا امکان. خبر

پاکستان

گیس کی قیمتوں میں ہوشرُبا اضافے کا امکان، زرائع
اسلام اباد:
وفاقی وزیر خزانہ اسدعمر کے زیرصدارت موجودہ حکومت کی پہلی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں اس بات کا امکان ہے کہ گھریلو صارفین کے لئے گیس کی قیمت میں 300 فیصد اضافہ کا اعلان کیا جائے.
روزنامہ جنگ کے خبرنگار خالد مصطفی کے مطابق کمرشل، صنعتی اور پاور سیکٹر کے لئے تیس فیصد اضافے کا فیصلہ متوقع ہے.
خبر نگار کے اطلاعات کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اتنا بڑا اضافہ اوگرا کی سفارش پر کیا جارہا ہے۔ تیل اور گیس کی قیمتوں کا تعین کرنے والے ادارے اوگرا نے یہ سفارش ملک کی معاشی صورتحال کے پیش نظر اس سال جون کے ماہ میں کیا تھا۔ گیس کمپنی 123ملین روپئے کا بھاری بوجھ عوام پر اس لئے منتقل کرنا چاہتی ہے کیونکہ گزشتہ پانچ سال سے شریف حکومت کے دوران گیس کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے آج متعلقہ اداروں کو شدید ترین مالی بد حالی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ مزید براں ای سی سی کا اجلاس پاور سیکٹر میں 1155ارب روپئے مالیت کے گردشی قرضوںکے سنگین معاملے کے حل اور ملک میں کھاد کی کمی پر بھی اہم مشاورت اور فیصلے کرے گی۔
موجودہ حکومت کے ان اقدامات سے عوام پر 123 ارب روپے کا بوجھ ڈالاجائے گا اور پٹرول بم کے بعد اب گیس بم کی اصطلاح عام ہونے کو ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے