پشاورکے نوجوان انجینئر نے بجلی سے چلنے والا موٹر سائیکل تیار کردیا

پاکستان ٹیکنالوجی

نہ پٹرول ڈالنے کی جھنجٹ اور نہ ماحولیاتی الودگی کی فکر، بس موٹر سائیکل چارج کرو اور سڑک پر دوڑاؤ. یہ ایک خواب نہیں بلکہ حقیقت ہے.
گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان میں موٹر سائیکل چلانے میں کئے سو گنا اضافہ ہوا ہے جو پٹرول سے چلتے ہیں جو قطعی طور پر ماحول دوست نہیں جبکہ پٹرول کی مہنگائی بڑھنے کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکل کے اخراجات بھی بڑھتے ہیں. اس جھنجٹ سے نجات کے لئے پشاور کے نجوان انجینئر شہریار نے بجلی سے چلنے والا ریچارج ایبل موٹر سائیکل تیار کیا ہے.

اس الیکٹریک موٹرسائیکل پر ابتدائی طور شہریار کے مطابق 80 ہزار روپے کا خرچہ ایا ہے لیکن کمرشل بنیادوں پر تیاری کے بعد فی موٹر سائیکل لاگت 50،000 روپے ہوگی.

شہریار کے مطابق تین گھنٹے چارج کرنے کے بعد یہ موٹر سائیکل 120 کلومٹیر چلتی ہے اور حد رفتار 80 کلومیٹر ہے. شہریار کے مطابق اس موٹر کو بنانے کا بنیادی مقصد پٹرول بچانے سے زیادہ ماحول کی تحفظ ہے.

اس حوالے سے 92 نیوز ٹی وی پشاور کے رپورٹر رحام خان کی ویڈیو رپورٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے