احسان مانی کون ہے؟ تعارف، شخصیت اور پاکستان کے لئے خدمات کا جائزہ

پاکستان کھیل

سابقہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے استعفی کے بعد باوثوق زرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کا نیا چیئرمین مقرر کیا جارہا ہے. وزیراعظم عمران خان نے موصوف سے اپنی حلف برداری کے تقریب میں کرکٹ کے معاملات پر صلاح مشوروں کا اغاز کیا تھا اور تب سے لگ رہا تھا کہ بہت جلد پاکستان کرکٹ کے معاملات آحسان مانی کے ہاتھوں میں ہونگے.

لہذاہ ہم یہاں نئے نامزد چیئرمین کے زندگی، کیرئیر ، تعلیم اور پاکستان کرکٹ کے لئے خدمات پر ایک مختصر جائزہ اور تعارف پیش کرتے ہیں.

loading…

احسان مانی 23 مارچ 1945 کو راولپنڈی شہر میں پیدا ہوئے. دورطالب علمی میں وہ 1959 سے 1965 تک وہ راولپنڈی کلب اور گورنمنٹ کالج لاہور کی کرکٹ کلبز کے لئے بطور رائیٹ ہینڈ بیٹسمین اور لیفٹ ارم میڈیم فاسٹ باؤلر کھلیتے رہے. بعد میں تعلیم جاری رکھنے کے لئے برطانیہ چلے گئے جہاں احسان مانی نے چارٹرڈ اکاوننٹ کی ڈگری حاصل کی.

آج پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے احسان مانی ایک بار پھر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بورڈ کا چیئرمین مقرر کردیا. ایک بار پھر اس لئے کہ اس سے پہلے 1989 سے 1996 تک وہ پہلے بھی اس عہدے پر پاکستان کرکٹ کے لئے خدمات سرانجام دے چکے ہیں. اور یہ پاکستان کرکٹ کا وہ سنہرا دور تھا جب 1992 میں پاکستان کے موجودہ وزیراعظم کے قیادت پاکستان نے کرکٹ ورلڈ کپ میں تاریخی کامیابی حاصل کی. 1996 اور 1999 کے کرکٹ ورلڈکپس میں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مشاورتی کونسل کے ممبر رہے.

1996 میں احسان مانی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے صدرمنتخب ہوئے اور اس عہدے پر وہ منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی تھے. اس کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایڈوائزری کمیٹی کے ممبر بھی رہ چکے ہیں. نامزد چیئرمین آحسان مانی ائی سی سی کے طرف سے قائم کردہ "بگ تھری کے شدید ناقدین اور مخالفین میں سے تھے.
احسان مانی ایک تعارف اور جائزہ
An Introduction and Biography of Ehsan Mani
Who Is Ehsan Mani, New Pakistan Cricket Board Chairman Ihsan Mani complete biography, life details and services for Pakistan and Pakistan Cricket. He is appointed by Imran khan for the second time to serve Pakistan cricket as he had been working Pakistan Cricket board as chairman from 1989 to 1996

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے