زندگی میں اس قسم کے لوگوں سے فاصلہ رکھیئے

پاکستان کالمز

زندگی کی سفر میں درجہ زیل قسم کے لوگوں سے خود کو دور اور فاصلہ رکھنے کی کوشش کیجئے گا کیونکہ یہ لوگ اپ کے زندگی پر منفی طور پر اثرانداز ہوکر اپ کی زندگی کے قیمتی اور پرلطف لمحات اور کامیابی کے امکانات کو کم کردیتے ہیں.

جو دوسروے کے متعلق برا سوچتے ہیں، غیبت کرتے ہیں اور بہتان طرازی میں مگن اور خوش ہوتے ہیں.

جو بے جا اور غیرضروری شکایتں کرتے رہتے ہیں اور غیر مطمیئن ہوتے ہیں اُن سے ضرور فاصلہ رکھئے کیونکہ یہ منفی نفسیات کے لوگ اپ پر منفی طور پر اثر انداز ہوتے ہیں.




وہ لوگ جو خود کو دوسرے سے ممتاز سمجھتے ہیں اور تکبر کرتے ہیں.

جو اپنے ناکامیوں کے لےدوسروں کو زمہ دار گردانتے ہیں اور اپنے نقصان کے لئے ہر وقت دوسروں پر الزام لگاتے ہیں.

جو اپ کو اپ کے متلق بری خبریں اور معلومات دیکر اپ کو افسردہ کردیتے ہیں. یہ اپکی صحت، اپکی جاب، اپکے ادارے کے متعلق اپکو
اپ کو منفی اطلاعات دیتے ہیں. ایسے لوگ ملتے ہی کہتے ہین یار کمزور ہوگئے ہو کیوں کیا ہوا ہے ؟ اپکے بال گر رہے ہیں ، بوڑھے ہورہے ہو. اس قسم کے لوگوں سے از حد اور ضرور فاصلہ رکھئے.

جو مسائل کا حل دینے کے بجائے حل میں بھی مسائل ڈھونڈتے ہیں.

جو لعنت بھیجتے اور شرم کرو جیسے الفاظ کا استعمال کرتے ہیں.

جو دوسروں کا بے جا مذاق اُڑاتے ہیں اور اس عمل سے لطف اور حظ اُٹھاتے ہیں.

جو جھوٹ بولنے اور حرام کھاتے ہیں.




جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے