Who is Athar Minallah

اطہرمن اللہ کون ہے؟ ایک تعارف اور نواز شریف سے تعلق

پاکستان

آج کا فیصلہ اور پشتون خاندان سے تعلق رکھنے والے اطہرمن اللہ کے والد کا بھٹوخاندان اورنواز شریف سے تعلق :

آطہر من اللہ نے آج نواز شریف مریم نواز شریف اور کپیٹن صفدر کی حق میں فیصلہ دیا تو سوشل میڈیا پر موصوف جج کے بارے میں طرح طرح کے خیالات کا اظہار کیا جارہا ہے.

پی ٹی ائی سوشل میڈیا ٹیم کے مطابق اطہرمن اللہ نے جو فیصلہ کیا ہے ، وہ کسی ڈیل یا این ار او کا نتیجہ ہے. اس حوالے سے پی ٹی ائی کے سرگرم سوشل میڈیا ورکر انور لودھی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ریال جیت گیا اور انصاف ہار گیا.نامؤر صحافیوں اور مسلم لیگ ن والوں کی طرف سے اس روئے پر تعجب کا اظہار کیا جارہاہے کہ اگر ڈیل ہوئی ہے تو کس کے درمیان ہوئی ہے.

یہ موضوع بحث طلب ہے لیکن فی الحال اسلام اباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کے ماضی میں وابستگی کے بارے میں بھی سوالات اُٹھائے جارہے ہیں.

جسٹس اطہرمن اللہ پر ایک الزام یہ بھی ہے کہ وہ ماضی میں عدلیہ بحالی تحریک کے دوران نواز شریف کے انتہائی قریب رہے تھے. اس الزام کے جواب میں موصوف نے وضاحت کی تھی وہ عدلیہ تحریک میں نواز شریف سے زیادہ عمران خان کے قریب تھے.

جسٹس اطہرمن اللہ نان پی سی او جج ہے یعنی وہ پی سی او کے تحت حلف اُٹھانے کے بجائے عدلیہ بحالی تحریک میں سرگرم رہے اور عدلیہ بحالی تحریک میں وہ سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے باقاعدہ ترجمان تھے.




30 دسمبر 1961 میں پیدا ہونے جسٹس اطہرمن اللہ قانون کی اعلی ڈگری کے حصول کے بعد جج بننے سے پہلے پاکستانی سپریم کورٹ کے کامیاب وکیل رہے. اطہرمن اللہ کے والد نصرمن اللہ پاکستان سول سروس میں اعلی عہدوں پر فائز رہے اور کمشنر سے لیکر چیف سیکٹری تک خدمات سرانجام دیئے تھے.

اطہرمن اللہ کے والد ثمرمن اللہ زولفقار علی بھٹو کی دور حکومت میں اہم سرکاری عہدوں پر تعنیاتی کی وجہ سے ضیاءالحق دور میں زیرعتاب رہ چکے تھے. بعد میں ثمرمن اللہ ایک کار حادثے میں جان بحق ہوگئے.

Who is Athar Minallah, Athar Minallah relation with Nawaz Sharif . Updated Pakistan


جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے