Benefits of Milk in Urdu

رات کو ایک کپ دودھ پینے کے حیرت انگیز فوائد

پاکستان صحت

دودھ ایک قدرتی اور مکمل غذا ہے کیونکہ دودھ میں کیلشیئم، پروٹین، وٹامن (اے، کے اور بی 12)، امائنو ایسڈز، فائبر، سوڈیم اور دیگر خصوصیات شامل ہیں جو جسم کو توانائی پہنچانے اہم کردار ادا کرتی ہیں.

صبح ناشتے میں دودھ لینے کے بے شمار فوائد اپنی جگہ درست اور مصدقہ ہے لیکن رات کو سوتے وقت ایک کپ دودھ پینے کو بھی طبی ماہرین انسانی صحت کے لئے انتہائی ضروری اور بے حد مفید سمجھتے ہیں.

ایک جدید تحقیق کے مطابق رات کو ایک کپ دودھ پینے سے انسانی صحت کو درجہ زیل فوائد حاصل ہوتے ہیں.




نظام ہضم اور قبض میں مفید.

اگر اپ کو دائمی یا عارضی قبض اور نظام ہاضمہ کی خرابی کی شکایت رہتی ہے تو اپ رات کو سونے سے پہلے ایک کپ دودھ کا استعمال شروع کریں ایک ہفتے میں افاقہ ہوگا. نیز اس عمل سے سینے کی جلن میں بھی خلاف توقع کمی ہوگی .

ہڈیوں کی مضبوطی.

رات کو ایک کپ دودھ پینے سے ہڈیاں مضبوط اور توانا ہوجاتی ہے. کیونکہ دودھ میں شامل کیلشیم سے انسانی ہڈیاں مضبوط اور جوڑے توانا ہوجاتے ہیں.
شوگر کے مریض حضرات دودھ کو چینی یا کسی بھی قسم کے میٹھے چیز کے بغیر استعمال کریں کیونکہ شوگر سے ہڈیاں کمزور پڑھ جاتی ہے جس کے لئے دودھ کے زریعے کیلشیم کی فراہمی ضروری ہے.




پرسکون نیند.

عادات اور اطور کی تبدیلی ، زہنی دباؤ اور جدید مواصلاتی الات ( کمپیوٹر ، موبائل ، ٹی وی وغیرہ ) کے بے جا اور زیادہ استعمال سے پرسکون نیند کا ہونا بھی ایک مسئلہ بن چکا ہے جس سے دیگر مسائل کے علاوہ دن بھر جسم میں سستی اور کاہلی پیدا ہوجاتی ہے.

ماہرین غذائیت اور صحت اس بات پر متفق ہے کہ رات کو ایک کپ نیم گرم دودھ پینے سے نیند کا دورانیہ نارمل اور پرسکون بن جاتا ہے کیونکہ دودھ میں Tryptophan نامی امینوایسڈز شامل ہیں جو نیند کی خرابی کو ٹھیک کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں.

بالوں اور جلد کے لئے فائدہ.

دودھ میں پروٹین کے مناسب مقدار پائی جاتی ہے جو انسانی بالوں اور جلد کی خوبصورتی کے لئے بے حد مفید اور مصدقہ غذائی اجزاء ہیں.

مدافعت کے نظام میں بہتری.

رات کو دودھ پینے سے انسان کی قوت مدافعت بہت بہتر ہوسکتی ہے کیونکہ اس میں انسانی صحت کے لئے ضروری اکثر غذائی اجزاء موجود ہیں جو بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں.

دودھ کے بے شمار فائدے باقاعدہ طبی اور سائنسی بنیادوں پر ثابت شدہ ہیں لہذاہ رات کو سوتے وقت ایک کپ دودھ پینا اپنی زندگی کا معمول بناکر صحت مند زندگی کا لطف اٹھائیں کیونکہ ہم سب کو پتہ ہے کہ جان ہے تو جہاں ہے.




Benefits of Drinking Cup of Milk before sleeping at Night. Updated Pakistan Health Tips

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے