ماڈل گرل انعم تنولی نے خودکشی کرکے زندگی کا خاتمہ کیا

پاکستان فن فنکار

لاہور، ویب ڈیسک:
26 سالہ خوبصورت ماڈل انعم تنولی نے خودکشی کرکے زندگی کا چراغ گل کردیا. پنجاب پولیس کے مطابق ہفتے کی صبح وہ اپنے رہائش گاہ واقع لاہور ڈیفنس میں مردہ پائی گئی.
انعم تنولی کافی عرصے سے زہنی دباؤ کا شکار تھی اور پولیس کے مطابق اسکی لاش کمرے کے چھت سے لٹکی ہوئی ملی ہے جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ موصوفہ نے خوکشی کی ہے. لاش کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

انعم تنولی چندہ ماہ قبل اٹلی میں فیشن ڈیزائنگ کی ڈگری مکمل کرنے کے وطن واپس ائی تھی اور رپورٹ کے مطابق وہ شدید ڈپریشن کی شکار ہوکر زندگی کے شب وروز گزاررہی تھی تاہم یہ معلوم نہ ہوسکا کہ یہ ذہنی دباؤ زاتی یا پیشہ وارانہ مسائل کی وجہ تھا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے