السٹرکک کا بین القوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستان کھیل

انگلش کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز کھلاڑی السٹر کک نے بھارت کے خلاف جاری ٹسیٹ کرکٹ سیریز کے بعد بین القوامی کرکٹ سے علحیدگی کا اعلان کیا ہے. اپنے ایک بیان میں انگلش بلے باز نے کہا ہے کہ طویل غوروخوض کے بعد وہ اس نتیجے پر پہنچ گئے کہ اسے رواں سیریز کے بعد کرکٹ کو خیرباد کہنا چاہیے.

2006 میں بھارت کے خلاف ناگپور ٹیسٹ کیئریر کا اغآز کرنے والے السٹرکک ٹیسٹ کرکٹ کے تاریخ میں زیادہ رنز بنانے والے چھٹے بلے باز کھلاڑی ہے لیکن رواں سال 9 ٹیسٹ میچوں میں اُن کے رنز بنانے کی اوسط صرف 18 اعشاریہ 62 رہی ہے جو انگلش بیٹسمین کے لئے کافی تکلیف دہ اور مشکل بات رہی ہے جس کی وجہ سے انہوں نے بھارت کے خلاف اوول ٹیسٹ کے بعدبین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے.

2012 میں السٹر کک نے بطور قائد بھارت ہی میں بھارت کو ناکے چنے چبوائے تھے کیونکہ موصوف نے مذکورہ سیریز میں تین سنچریاں سکور کرکے کامیابی میں اہم اور قائدانہ کردار ادا کیا تھا.

اعداد وشمار کے مطابق السٹر کک 160 ٹیسٹ میچوں میں 44 اعشاریہ 88 کی اوسط سے مجموعی طور پر 12 ہزار 252 رنز بنا چکے ہیں اور کوئی بھی دوسرا انگلش بیٹسمین ان کے قریب نہیں آ سکا جبکہ کک کی سنچریوں کی تعداد 32 اور نصف سنچریاں 56 ہے۔

السٹر کک کی قیادت میں انگلش ٹیم نے 59 ٹیسٹ کھیلے، 24 جیتے اور 22 ہارے جبکہ 13 بے نتیجہ رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے