ویسٹ انڈیز کا دورہ مفت میں نہیں بلکہ نجم سیٹھی بورڈ کو کروڑں کا ٹیکہ لگارہے ہے. خبردار

پاکستان کھیل

ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کو صرف تین ٹی 20 میچز کے لئے پاکستان انے پر راضی کرنے کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو کروڑوں روپے ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ ( کرکٹ ویسٹ انڈیز) کو دینے پڑینگے.
مجوزہ تینوں میچز کراچی میں کھیلے جائے گے اور ہر ایک کھلاڑی کو ویسٹ انڈیز کی کرکٹ بورڈ نے 25000 امریکی ڈالرز کی پیشکش کی گئی ہے .
لیکن یاد رہے کہ یہ رقم کرکٹ ویسٹ انڈیز اپنی جیب سے نہیں بلکہ یہ رقم پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے دے گی جو نجم سیھٹی کی ان کوششوں کا نتیجہ ہے کہ کسی طرح پاکستان میں کرکٹ کو بحال کرکے اپنے تقرری کو درست ثابت کرے.
اس سے پہلے زمبابوے کرکٹ ٹیم کے ہر کھلاڑی کو 12500 ڈالرز اضافی دیئے گئے تھے تاکہ پاکستان میں کوئی غیر ملکی ٹیم اکر میچز کھیلے اور دیگر ٹیموں کو دعوت دینے اور کرکٹ کھیلنے کے لئے راہ ہموار کیا جاسکے لیکن وہ کوشش بری طرح سے ناکار رہی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے