ُپاکستان نےبھارت کو پیچھے چھوڑ دیا. مبارک ہو

پاکستان صحت

اقوام متحدہ نے دنیا کے خوشحال اقوام کا فہرست جاری کردیا اور بھارت کے اس کے اندر ایک بری خبر یہ کہ بھارتی قوم کو گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال گیارہ 11 درجے کی تنزلی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے اور پاکستانی قوم خوشحالی میں بھارت سے اگے ہیں.
اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ اس فہرست میں 156 ممالک کوشامل ہیں اور حیرت انگیز طور پر بھارت 11 درجے کی تنزلی کے ساتھ 133 نمبر پر چلاگیا ہے جبکہ سب سے خوشحال قوم اعزاز فن لینڈ کو حاصل ہوچکا ہے.
بھارت کے علاوہ دیگر قریبی اور اہم ممالک میں پاکستان کا نمبر75، بھوٹان 97، نیپال کا 101، سری لنکا 116 اور بنگلادیش 115ویں درجے پر موجود ہیں.
یہ درجہ بندی فہرست میں شامل تمام ممالک میں صحت، معیشت، تعلیم اور سیاحت کی مواقع کو مدنظر رکھ کرترتیب دیا گیا ہے گزشتہ سال اس فہرست میں ناروے کا پہلا اور فن لینڈ کا پانچواں نمبر تھا لیکن اب فن لینڈ پہلی پوزیشن پر فائز ہوچکا ہے.
سال 2018 کے خوشحال ترین ممالک کی فہرست میں فن لینڈ، ناروے، ڈنمارک، آئس لینڈ، سوئٹزرلینڈ، نیدرلینڈز، کینیڈا، نیوزی لینڈ، سوڈان اور آسٹریلیا شامل ہیں.

British and world national flags all over the world

امریکہ گزشتہ سال 14ویں نمبر پر تھا لیکن سال 2018 میں 18ویں نمبر پرچلاگیا کیونکہ امریکا میں لوگوں کو موٹاپے اور شدید ڈپریشن کے شکار ہیں. خوشحال ممالک کے فہرست میں برطانیہ کا 19واں اور یو اے ای کا نمبر 20 ویں نمبر پر ہے.

دوسری جانب دنیا کے بد حال ممالک میں یمن، تنزانیہ جنوبی سوڈان اور دیگر شامل ہیں جہاں کے لوگ شام میں رہنے والوں سے بھی بدتر زندگی گزار رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے