ًپی کے 17 میدان دیر لوئیر، شوکت علی آیڈوکیٹ متفقہ امیدوار نامزد

پاکستان

میدان دیر لوئیر (ویب ڈیسک)
الیکشن کے قریب اتے ہی صوبے کے دیگر حصوں کی طرح دیر لوئیر میں بھی سیاسی سرگرمیاں تیز. جماعت اسلامی، تحریک انصآف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ پاکستان مسلم لیگ بھی گزشتہ انتخابات کے مقابلے میں اس بار بھرپور شدت سے تنظیمی اور انتخابی عمل کے لئے ضلع بھر میں سرگرم نظر ارہی ہے.
گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن میدان تحصیل کے اجلاس پارٹی کے مقامی دفترمیں منعقد ہوا جس میں پارٹی راہنماوں جان عالم جان، سینئر راہنما جان زادہ، حیات خان، جمشید علی خان، شادحلیم خان، ضلعی راہنما ادم خان اور مختلف ونگز کے عہدیداران اور نمائندوں نے شرکت کی.
ضلعی راہنما ادم خان اور مقامی تنظیم کے فعال کارکن جان زادہ کے تجویز پر تحصیل لعل قلعہ کے جنرل سیکٹری ملک شوکت علی ایڈوکیٹ کو صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 17 کے لئے متفقہ امیدوار قرار دیا گیا جس کی ضلع بھر میں تائید و تحسین ہوئی.
مقامی تنظیم کی فیصلے کے بعد شوکت علی نے پارٹی کے صوبائی سیکٹریٹ میں ٹکٹ کے حصول کے لئے درخواست جمع کی اور صوبائی صدر امیرمقام سے ملاقات کرکے انہیں تنظیمی فیصلوں اور علاقے میں مسلم لیگ ن کی پیش رفت اور مسائل سے اگاہ کردیا.
ملک شوکت علی کی بطور امیدوار نامزدگی سے مقامی کارکنوں نے انتخابی مہم کا باقاعدہ اغاز کیا ہے اور اس وقت سوشل میڈیا پر مسلم لیگ ن کے اس فیصلے کو بھرپور انداز سے سراہا جارہا ہے جس سے بخوبی اندازہ لگایا جاتا ہے کہ مسلم لیگ ن اس بار اس حلقے کے الیکشن میں اپنے معقول سیاسی وجود سے کی وجہ انتہائی پر اعتماد ہے.
سعودی عرب میں مقیم سید خسرو جان نے ویب سائیٹ کے نمائندے کو ٹیلی فونک گفتگو میں بتایا کہ مقامی تنظیم گزشتہ پانچ سے انتہائی سرگرم رہی ہے جس کے روح روان شوکت علی ہی ہے اور اب انکی بطور امیدوار نامزدگی سے مسلم لیگ ن کا مستقبل تابناک نظرارہا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے