Stephen Hawking

سٹیفن ہاکنگ کون تھا؟

پاکستان ٹیکنالوجی

سٹیفن ہاکنگ کون تھا؟
یہ عظیم سائنسدان ۸ جنوری 1942 کو لندن کے قریب اکسفورڈ میں پیدا ہوئے۔ یہ جنگ عظیم دوم کے بدترین دن تھے ۔ جنگ کے خاتمے اور ہاکنگ کے پیداہونے کے بعدیہ خاندان واپس لندن منتقل ہوا جہاں اپکے والد فرینک ہاکنگ نیشنل انسٹی ٹیوٹ اف میڈیکل سائنس میں پیراسائیٹالوجی شعبے کے سربراہ رہے۔ سٹیفن ہاکنگ نے طبعیات اور فلکیات کے شعبے میں نمایاں کارنامے سرانجام دئے ہیں جس میں بلیک ہول کا عظیم نظریہ پیش کرنا انتہائی قابل زکر ہے۔ سٹیفن ہاکنگ کو 1959 کو یونیورسٹی کالج اکسفورڈ میں سکالرشپ ملی جہاں اپنے رابرٹ برمن کے زیرنگرانی فزکس کی تعلیم حاصل کی اور اسی مضمون میں پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی ملی۔ سٹیفن ہاکنگ ۲۲ سال کے عمر میں ایک اعصابی بیماری کے شکار ہوئے جس کے بعد اپنے ساری زندگی وہیل چئیر پر گزاری۔ جسمانی معذوری کے باجود سٹیفن ہاکنگ عزم وہمت کے ایک داستان اور کامیابی کے ایک مثال بن چکے تھے جو اج دار فانی سے رخصت ہوکر اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ سال 2002 میں سٹیفن ہاکنگ کو عظیم ترین برطانوی شخصیات میں 25ویں پوزیشن پر فائز ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
خداکے وجود کے متعلق موصوف کے نظریات مذہبی اور سائنسی حلقوں میں سب سے زیادہ زیر بحث رہے جب 1988 میں اپکا مشہورزمانہ کتاب وقت کی مختصر ( A Brief History of Time ) تاریخ شائع ہوگئی۔۲۰۱۰ میں ایک اور کتاب عظیم منصوبہ( The Grand Design ) میں ایک بار اپنے اوپر ہونے والے تنقید کے علمی اور سائنسی بنیادوں پر منطقی جوابات دینے کی حتی الوسع کوشش کی. ہاکنگ اج بروزبدھ مورخہ 14 مارچ 2018 کو لندن میں انتقال کرچکے ہیں اور خاندان نے اس کی باقاعدہ تصدیق کی ہے۔سٹیفن ہاکنگ کے مشہور تصانیف وکی پیڈیا کے مطابق یہ ہیں۔
A Brief History of Time (1988
Black Holes and Baby Universes and Other Essays (1993
The Universe in a Nutshell (2001
On the Shoulders of Giants (2002
God Created the Integers: The Mathematical Breakthroughs That Changed History (2005
The Dreams That Stuff Is Made of
The Most Astounding Papers of Quantum Physics and How They Shook the Scientific World (2011

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے