راناثنااللہ کو مونچھوں سے پکڑ جیل میں ڈال دونگا. عمران خان کا فصیل اباد میں خطاب

پاکستان

فیصل اباد . پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان فیصل اباد میں پی ٹی سوشل میڈیا سمیٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم علامہ اقبال اور قائداعظم کا مثالی پاکستان بنائے گے جہاں کمروز طبقے کا تحفظ قانون کریگا، جس کی پولیس وزیراعظم کو جرم کی صورت میں گرفتار کرسکے گے. قائداّعظم اور اقبال کے پاکستان میں یہ ممکن نہیں ہوگا کہ چوری اور ڈاکے کی صورت وزیر اعظم کے خلاف فیصلہ ائے گا تو وہ گلی گلی گھوم گھوم کر کہے گا کہ مجھے کیوں نکالا.
انشااللہ جو غیر سیاسی پولیس کا نظام خیبر پختونخواہ میں ہم نے لایا ہے وہی نظام پنجاب میں لاکر دکھائے گے. عمران خان نے وزیراعلی پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا کہ شہباز شریف پولیس کے زریعے لوگوں کو قتل کرتے ہیں. پاکستان موجودہ نظام کے تحت ایک تماشا بنا ہوا ہے جہاں وزیر خارجہ چوری اور کرپشن کے الزام ملک سے فرار ہوچکا ہے. انشااللہ 2018 کا الیکشن جیت کر وہ نظام لائے گے جس کے لئے پاکستان بنا تھا اور وہ نظام لاالہ الہ اللہ کا نظام تھا.

عمران خان نے عابد شیر علی اور رانا ثنااللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہ رانا ثنااللہ کو مونھچوں سے پکڑ کر جیل میں ڈالے گے اور یہی سلوک نواز شریف کے چمچے عابد شیر علی سے بھی ہوگا. انہوں نے اپنے خطاب کے دوران شہید حق نواز کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید نے نئے پاکستان کے لئے قربانی دی تھی اور ہم نیا پاکستان بناکر حق نواز شہید کا خواب پورا کرینگے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے