اگر اپ فوٹوگرافی کے شوقین ہیں تو اپ اس شوق کے زریعے لاکھوں کماسکتے ہیں

پاکستان ٹیکنالوجی جابز/ملازمت کے مواقع

ویب ڈیسک.
انٹرنیٹ نے روپے پیسے کمانے کے ہزاروں طریقے اپکے سمارٹ فون میں قید کرلئے ہیں اور تھری جی فورجی کی زمانے میں اپ بے روزگاری کے سامنے حوصلہ ہار کر جی رہے ہیں تو یہ اپکی بدقسمتی اور صلاحیت کی کمی نہیں بلکہ صرف اپکی کاہلی اور زیادہ سے زیادہ اپکی بے خبری ہے. تو ہم اپ بے خبر نہیں رہنے دینگے بشرط یہ کہ اپ کاہلی کو خداحافظ کہہ کرسیکھنے کی کوشش کرینگے .ہم ایسے سینکڑوں اسان طریقے اپکے لئے اسان زبان ، سادہ بیان، اور اپکے تعلیمی پس منظر کے مطابق بتاتے رہے گے جس کے زریعے اپ گھربیٹھے کماسکے گے .

یہ سال 2018 ہے ، کوڈک اور یاشیکا کیمروں کا ہونا اب قطعی طور پر اس بات کے لئے ضروری نہیں کہ اپ ایک اچھے فوٹوگرافر بن جائے. اپ کے جیب میں سمارٹ فون ہے تواس میں کیمرا بھی ہوگا اور اج کل کے سمارٹ فونز بھی ایک عشرے پہلے والے سمارٹ فونز نہیں رہے جن کی فوٹو کوالٹی بہت ہی خراب ہواکرتی تھی.
اپ میں سے کوئی بھی کسی بھی مناسب قیمت والا سمارٹ فون رکھ فوٹوگرافی کے چندبنیادی اصول ان لائن یوٹیوب، گوگل یا اپنے کسی فوٹوگرافر دوست سے سیکھ سکتے ہیں اور پھر بناتے رہیے روزانہ، ہفتہ وار اور ماہانہ کی بنیاد پر تصویرں، ایک درجن، ایک سو، ایک ہزار نہیں اپ لاکھوں کی تعداد میں فوٹو شوٹ کرسکتے ہیں اور لاکھوں روپے کماسکتے ہیں.
اس کے لئے ضروری نہیں کہ اپ کسی خوبصورت جگہ ہی جائے . یہ فوٹوگرافی کسی خوبصورت چہرے کے علاوہ کسی دلفریب منظرکی بھی ہوسکتی ہے اور کسی نامور کھلاڑی کے ساتھ ایک بھرپور مسکراہٹ والی سیلفی کے علاوہ تکلیف، غم درد میں مبتلا انسان کا تصویر بھی ہوسکتا ہے.
کسی ناقابل یقین اور عجیب وغریب نظارے کے علاوہ اثارقدیمہ سے متعلقہ کھنڈارات کی فوٹو گرافی کرکے بھی اپنے لئے ہزاروں نہیں ،ماہانہ لاکھوں روپے کماسکتے ہیں.
اپکا شوٹ کیا صرف ایک فوٹو 100 ڈالرزیعنی تقریبآ 11 ہزار پاکستانی روپے تک پرفروخت ہو سکتا ہے. اپکے زھن میں پہلا سوال یقنآ یہ ہوگا کہ کہاں؟؟؟

تو یہاں ہم اپکو وہ پانچ ویب سائیٹس بمشول تعارف اور مختصر طریقہ کار کے ساتھ سامنے رکھ دیتے ہیں جہاں اپ یہ تصویریں 10 ڈالرز سے لیکر 100 ڈالرز فی تصویر تک فروخت کرسکتے ہیں.
1.
500px Prime
اس ویب سائیٹ پرپہلے بار جانا اوراکاؤنٹ کے لئے سائن اپ کرنا بلکل مفت ہے. اپ اپنے فوٹوگرانی کے نمونے Submit کرے اور ہر ایک تصویرکے ساتھ نمایاں خصوصیات ایک ویب فارم کے زریعے بھر دینگے. اس ویب سائیٹ سے کوئی ناشر، پبلشر،کمپنی ، شخص، نیوز ایجنسی، اخبار، میگزین الغرض کوئی بھی اپکے تصویروں کو اپکے مقررکردہ قیمت پر خریدناچاہے گا تو اپ کو کل رقم کی صرف 30 فیصد اسی ویب سائیٹ یعنی 500px Prime کو دینا ہوگا اور باقی وعدے اور قواعد وضوابط کے مطابق اپکے اکاؤنٹ باالفاظ دیگر جیب میں جائگا.

2. SmugMug Pro
یہاں اپکا کوئی بھی تصویریاتصاویر بک جاتی ہیں تو اپکو 85فی صدحصہ ملے گا لیکن اس ویب سائیٹ سے روپے کمانے کے لئے اپکو ایک دفعہ 12.50 ڈالرز تقریبآ 1300 پاکستانی روپے کی ادائیگی کرنی ہوگی. اکاؤنٹ بنانے کے بعد اپ تصویرں اپ لوڈ کرینگے اور اپنے مرضی کی پیکچز کے اندر اپنے تصویروں کی خصوصیات اور قیمتیں درج کرتے رہیگی. اس ویب سائیٹ پر اپکا ایک تصویر 10 ڈالرز تک بک سکتاہے. اور یہ پیشہ ورفوٹوگرافرز اور تخلیقی ذھن کے حامل صحافی حضرات اورطلباء کے لئے بہت ہی شاندار ویب سائیٹ ہے.

3. ShutterStock
اس ویب سائیٹ پر اگر اپ کی اپلوڈ کی گئی ایک تصویر ڈاؤن لوڈ کی جاتی ہے تو اپ 120 ڈالرز تک کماسکتے ہیں. اس ویب سائیٹ پر تصویروں کے
قیمتوں کا تعین پیچیدہ ضرور ہے لیکن مشکل بلکل نہیں اور ہر تصویر کی کمائی ڈاؤن لوڈز کی صورت میں تاحیات ہوسکتی ہے. اس ویب سائیٹ پر اپ تصاویر کے ساتھ ویڈیو، اڈیو کلپس، موسیقی لیکچرز اور دیگرتعلیمی مواد وغیرہ بھی فروخت کے لئے رکھ سکتے ہیں. اپ اس پر اکاؤنٹ بناکر نہ صرف اپنے تصاویر، اڈیو، ویڈیو لیکچرز، موسیقی اور گرافکس بیچ کرکمائی کرسکے گے بلکہ دوسرے فوٹوگرافرز اور خریداروں کو اس پر ریفرل نظام کے تحت لاکر روپے کماسکتے ہیں.
4. iStockphoto
گزشتہ 18 سال سے قائم یہ ویب سائیٹ بھی ویڈیو اڈیو لیکچرز، موسیقی اور دیگر مواد کے ساتھ تصاویر کے فروخت کے لئے معروف ہے.
اس ویب سائیٹ کی ممبر شپ کے لئے پہلے اپ کو ایک ان لائن درخواست بمعہ اپنے کچھ نمونے کے تصاویر ( یاویڈیوز، اڈیوز) کے ساتھ جمع کرنی ہوگی جسے ائی شٹرسٹاک کے ماہرین نظرثانی کے بعد منظور کرینگے اور بعد میں اپ جاکراپ اپنے تصاویر کو ان لائن فروخت کے لئے رکھ سکے گے. اس ویب سائیٹ پر اپکے تصاویر کی فروخت کی صورت میں اپکو 45 فیصد حصہ ملے گا.
5. Etsy
اس ویب سائیٹ کے لئے رسائی بلکل مفت ہے اور یہ تمام فری لانسرز، فوٹوگرافرز، طلباء اور صحافیوں کے لئے انتہائی موزوں ہے. ویب سائیٹ ہر خریداری پر صرف بیس سینٹ ( تیس پاکستانی پیسے ) خودرکھ کر باقی تمام رقم اپکو دیگی لیکن اس میں سیل کے لئے اپکوزیادہ وقت اور زیادہ توانائی لگانی ہوگی. بحرحال فروخت کی صورت زیادہ حصہ داری کی وجہ سے اپکی وقت اور توانائی کا صلہ اپکو بھرپور ملے گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے